سکھر:فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے تاحال مکمل نہ ہوسکے

سکھر:فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے تاحال مکمل نہ ہوسکے

سکھر (نمائندہ دنیا) شہر میں جاری فراہمی و نکاسی آب کے کام مکمل نہ ہوسکے ، جبکہ ترقیاتی کاموں کے نام پر نئی سڑکوں کو کھودنے کا عمل بھی نہ رک سکا۔۔۔

 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ، سماجی حلقوں کا حکام سے نوٹس لیکر ترقیاتی کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں شروع کئے گئے فراہمی و نکاسی آب کی نئی لائنیں ڈالنے کے منصوبے کئی ماہ گزرنے کے باوجود ٹھیکیدار اور متعلقہ افسران کی نااہلی کی وجہ سے انتہائی سست روی کا شکار ہیں ، جبکہ ترقیاتی کاموں کے نام پر خطیر رقم سے تعمیر کی گئی نئی سڑکوں کو جگہ جگہ سے کھودکر تباہ کیا جا رہا ہے ، ٹھیکیدار کی جانب سے ان گڑھوں کو بھرنے کے بجائے ادھورا چھوڑ ا جا رہا ہے ، ترقیاتی کاموں میں ناقص پالیسی اپنانے سمیت تاخیری حربے اختیار کرنے کے باعث متعلقہ علاقوں کے مکینوں ، شہریوں اور مسافر گاڑیوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ علاقہ مکینوں سمیت شہریوں نے کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر، میونسپل کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ادھورے کام جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں