میرپورخاص :مارکیٹ چوک پر رکشہ ڈرائیورز، پتھارا مافیا کا قبضہ

میرپورخاص :مارکیٹ چوک پر رکشہ ڈرائیورز، پتھارا مافیا کا قبضہ

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) مارکیٹ چوک پر رکشہ ڈرائیوروں اور پتھارے والوں کا قبضہ،ٹریفک پولیس گاڑیوں کی روانی بحال رکھنے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص مارکیٹ چوک پر 6 سے زائد اہلکار ٹریفک کو کنٹرول کرنے پر تعینات ہیں، مگر اس چھوٹی سی جگہ پر یہ تمام اہلکار رکشہ ڈرائیوروں اور پتھارے لگانے والوں کے سامنے بے بس نظر أٓتے ہیں ۔ مین مارکیٹ چوک تا بلدیہ شاپنگ سینٹر چند میٹر کا فاصلہ ہے مگر اتنے سے حصے میں ہر وقٹ ٹریفک جام رہتا ہے ۔ حال ہی میں تعینات ہونے والے ٹریفک سارجنٹ حیدر بلوچ کی جانب سے کئی بار قبضہ مافیا ، ٹھیلوں ،پتھاروں والوں اور رکشہ مافیا کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی گئی مگر بااثر مافیا اب دوبارہ مذکورہ جگہ پر براجمان ہوکر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے ساتھ عوام کے لیے بھی پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے ۔ میرپورخاص کے سیاسی و سماجی حلقوں نے میئر عبدالرؤف غوری اور ایس ایس پی عادل میمن سے مارکیٹ چوک تا بلدیہ شاپنگ سینٹر پر بااثر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں