گلشن مہران کی رہائشی خاتون کا شوہر کے اغوا کے خلاف احتجاج

گلشن مہران کی رہائشی خاتون کا شوہر کے اغوا کے خلاف احتجاج

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) گلشن مہران فیز 2 قاسم آباد کی رہائشی لبنیٰ نے شوہر زاہد چانڈیو کے اغوا کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ چار روز قبل جائیداد کے تنازع پر ان کے شوہر زاہد چانڈیو کوبھائیوں محمد علی چانڈیو، بلال چانڈیو، موسیٰ چانڈیو اور شہباز چانڈیو نے گھر میں داخل ہوکر تشدد کو نشانہ بنایااور اغوا کرکے لے گئے ۔ واقعہ کی اطلاع مددگار پولیس15پر دی لیکن نہیں پہنچی، حکام بالا فوری طور پر کارروائی کرکے میرے شوہر کی جان بچائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں