آئندہ تین روز تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

آئندہ تین روز تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

کراچی(این این آئی)شہر قائد دوسرے روزبھی کوئٹہ کی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔۔۔

جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، سرد اور مطلع صاف رہے گا۔کراچی میں سردی جاتے جاتے پلٹ کر آگئی، شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ہفتہ کوہواؤں کی رفتار27 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیاگیا ۔ اگلے 2 سے 3 روز سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران معمول کے درجہ حرارت میں 8 تا 10 ڈگری کمی متوقع ہے ۔ کراچی میں سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک غیر فعال بھی رہیں گی جبکہ اس دوران بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی/مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج(پیر) کراچی کا کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی میں غیر موسمی سردی کی یہ لہر مختصر دورانیے کی ہے ،بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں