فائبر سپلیمنٹ معمرافراد کی دماغی کارکردگی بہتر کر سکتا ، تحقیق

فائبر سپلیمنٹ معمرافراد کی دماغی کارکردگی بہتر کر سکتا ، تحقیق

کراچی(این این آئی)ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ فائبر سپلیمنٹ کا استعمال 60 برس سے زیادہ عمر کے افراد کے دماغ کی کارکردگی صرف 12 ہفتوں میں بہتر کر سکتا ہے ۔

کنگز کالج لندن کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ دکانوں پر سستے داموں ملنے والی ایک گولی الزائمرز بیماری کی ابتدائی علامات سے متعلقہ یادداشت کے ٹیسٹ میں کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے ۔تحقیق میں شامل ایک سائنس دان ڈاکٹر میری نی لوکلین نے کہا کہ محققین صرف 12 ہفتوں میں یہ تبدیلیاں دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہیں۔ یہ سپلیمنٹ معمر ہوتی آبادی کی دماغی صحت اور یادداشت کو بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ اور دماغ کے درمیان سامنے آتے تعلق طویل مدت تک صحت مند رہنے کے متعلق نئے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں پودوں کے دو فائبر سپلیمنٹ (اِنولین اور ایف او ایس)کو آزمایا گیا جس کا مقصد ان کے دماغی کارکردگی اور پٹھوں کی صحت پر پڑنے والے اثرات کو دیکھنا تھا۔ تحقیق میں شامل جڑواں بچوں کے 36 جوڑوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں