بارش کے بعد مچھروں کی بہتات،امراض پھوٹنے کاخدشہ

بارش کے بعد مچھروں کی بہتات،امراض پھوٹنے کاخدشہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بارش کے بعد حشرات الارض میں بے پناہ اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے ڈینگی اور ملیریاکے امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا جب کہ گلیوں، محلوں، گھروں، ریسٹورنٹ، ہوٹلز میں مچھروں اورمکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا۔

 شہر میں گندگی و غلاظت کی وجہ سے شہر میں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں بے پنا ہ اضافہ ہوگیا،بارشوں کے بعد ماضی میں حکمت عملی مرتب کی جاتی تھی کہ گندگی و غلاظت کو صاف کیا جائے ، ان مقامات پر جراثیم کش اسپر ے کیا جاتا تھا لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔بارش کے بعد گندگی و غلاظت کوصاف نہیں کی گیا جس کی وجہ سے مچھروں اور مکھیوں اس قدراضافہ ہوگیا ہے کہ گھروں ،محلوں ، دکانیں ، ہوٹلز غرض تمام ہی جگہ خاص طور پر مکھیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے جس کی وجہ سے موذی امراض پھوٹنے کا خد شہ ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کر اچی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کے حوالے سے اب تک کو ئی بڑے پیما نے پر کام شروع نہیں کیاجا سکا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مکھیوں نے زندگی اجیرن کر دی، ہر چیز پر ٹیکس دینے کے باوجود کوئی سہولت نہیں ہے ، عدالت ٹیکس کی رقم کا درست استعمال نہ ہونے کا نوٹس لے ، حکومت کی جانب سے بھی اسپرے کے لیے کو ئی حکمت عملی مرتب نہیں کی گئی اور ضلعی انتظامیہ صرف بیانات کی حد تک کامو ں میں مصروف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں