عزیزآباد میں پولیو افسر دن دیہاڑے لٹ گیا،فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل

عزیزآباد میں پولیو افسر دن دیہاڑے لٹ گیا،فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عزیز آباد میں پولیو افسر لٹ گیا، دن دیہاڑے مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لیا واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے وسطی میں قائم عزیز آباد کے حسین آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں پولیس کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ چند روز قبل صبح 10 بجکر 30 منٹ پر حسین آباد کے بلاک 3 پاکولا پارک کے قریب موٹرسائیکل سوار دوملزمان نے واردات کی ملزمان پولیو افسر سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج روزنامہ کو موصول ہوئی جس میں واضح طورپر دیکھاگیا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے راہ چلتے پولیو افسر کو اسلحے کے زور پر روکا، کنگال کیا اور باآسانی فرار ہوگئے ۔ عزیز آباد پولیس لوٹ مار کی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہے ۔ چند روز قبل بھی گھر کی دہلیز پر خاتون اور مرد کو مسلح ملزمان نے صبح 7 بجے واردات کا نشانہ بنایاتھا۔ واضح رہے کہ عزیز آباد پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر ارشد خان کو ایس ایچ اوتعینات کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں