وسطی میں ٹریفک کانظام بہتر بنایا جائے گا،ایس ایس پی

 وسطی میں ٹریفک کانظام بہتر بنایا جائے گا،ایس ایس پی

کراچی(این این آئی) ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سینٹرل سعادت علی یاسین سے آل کراچی تاجر الائنس کے نائب صدر سید سرفرازاحمد، آل حیدری بزنس ٹریڈرز کے صدر محمد عاصم و عہدیداران کی ملاقات ہوئی۔۔۔

رمضان المبار ک میں حیدری مارکیٹ اور لیاقت آباد میں ٹریفک کے معاملات کو بہتر اور روا ں رکھنے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سینٹرل سعادت علی یاسین نے کہا کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور حیدری مارکیٹ کے پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے ،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جائیگا تا کہ ماہ مبارک میں عوام الناس کو ٹریفک جام جیسے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑے ،رمضان المبارک میں افطار سے قبل ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے کیونکہ لوگ اپنے دفاتر اور کاموں سے گھر واپسی کی جانب جارہے ہوتے ہیں اس لیے وقتی طورپر ٹریفک جام ہوجاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد و حیدری میں عوام کی رہنمائی کے لیے ٹریفک اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کریں گے اور بالخصوص افطاری کی اوقات میں ٹریفک نظام کو مکمل کنٹرول کیا جائیگا اور غیرقانونی اور جگہ جگہ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی ،جگہ جگہ پارکنگ بھی ٹریفک جام کی بڑی وجہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں