عوامی ایشوز پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،شاداب رضا

عوامی ایشوز پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط ومستحکم کرنا ہے تو عوامی ایشوز پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔۔۔

معیشت کے استحکام اور بیرونی مداخلت و سازشوں کو ختم کرنے کیلئے تمام اکائیوں کو متحد ہونا ہوگا،مہنگائی کے جن کو قابو میں کرنے کیلئے عوام دوست اور جمہوری پالیسیوں پر چلنا ہوگا،سابقہ حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن اورغربت کی چکی میں پسے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے بنیادی معاشی وسیاسی حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے سول اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے ، بیرونی قرضوں سے معیشت میں استحکام نہیں آتا سخت شرائط پربیرونی قرضے غیر یقینی اور عوام دشمن پالیسیوں کو جنم دیتے ہیں،نو منتخبٍ حکمرانوں کو ایسی پالیسیاں مرتب کرنا ہوگی جس سے بے روزگاروں کو روزگار ملے اور بڑھتی ہوئی غربت کا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر آگے لے جانا ہے تو سیاست کوخدمت اور عبادت سمجھ کر کرنا ہوگا،عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے حکمران عوام کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں،ملک وقوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں حکومت کا آئینی،اخلاقی وقومی فرض ہے کہ وہ عوام کو جدید تعلیم،سستا انصاف،صحت وروزگار فراہم کرے ،بدعنوانی نے ملک کو غیر مستحکم کیا ہے ،،حکومت اور اپوزیشن کرپشن میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سنجیدہ فیصلے کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں