صنعتوں کی ترقی حقیقی جمہوریت کی بحالی سے وابستہ،حافظ نعیم

صنعتوں کی ترقی حقیقی جمہوریت کی بحالی سے وابستہ،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین وی ٹرسٹ پروفیسر شفیع ملک نے کہا ہے کہ ملک میں بہترطرز حکمرانی کے بغیر مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے ۔حکومت پاکستان کی لیبرپالیسی میں مزدوروں کی حقوق کی صرف جھلک ہے ۔

اسلام کے نام پر آزاد ہونے والے ملک میں محنت کشوں کے لیے کچھ نہیں ہے ، این ایل ایف کے کام قابل ستائش ہیں، مزدورتاریخ اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے نومبر میں بین الاقوامی سیمینار اورنمائش منعقد کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ورکرز ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ (وی ٹرسٹ) کی چالیس سالہ کارکردگی پر مشتمل رپورٹ کے اجراء کے سلسلے میں وی ٹرسٹ کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، سیکریٹری ایمپلائرزفیڈریشن پاکستان سید نذر علی،پیپلزلیبر بیورو کے مزدور رہنماحبیب الدین جنیدی،سابق ڈائریکٹر جنرل نیلاٹ سید حاکم علی بخاری،مشیر صنعتی تعلقات آغا خان یونیورسٹی پرویز رحیم،نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل شیخ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ مزدور اورصنعتوں کی ترقی حقیقی جمہوریت کی بحالی سے وابستہ ہے ، مغربی سرمایہ دارانہ نظام کھل کر سامنے نہیں آتا، اس نظام میں دولت چند ہاتھوں میں سمٹنا شروع ہوتی ہے ، اور امیر امیر تر اور غریب مزید غریب ترہوتا جارہا ہے ،ملک میں رائج ٹھیکداری سسٹم میں مزدوروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں