محمدعلی جناح یونیورسٹی،سالانہ بجٹ اوردیگر امورکی منظوری

محمدعلی جناح یونیورسٹی،سالانہ بجٹ اوردیگر امورکی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کے بورڈآف گورنرز نے نظام تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پرزور دیاہے۔

 بورڈز آف گورنرز(بی او جی)کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر منصوراحمد کی زیر صدارت اجلاس میں ماجوکے صدر ڈاکٹرزبیرشیخ نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ بی او جی کے اراکین سابق وزیر قانون بیرسٹر شاہدہ جمیل،سابق کمشنرکراچی شعیب صدیقی\'انجینئر محفوظ الرحمن عرسانی ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ سید میران علی شاہ سمیت دیگر نے ماجوکی بہتری کے لئے تجاویز دیں۔ پروفیسرڈاکٹرمنصوراحمد نے کہاکہ ہمارا مقصد پاکستانی طلباء کو ترقی یافتہ ممالک کے معیار کے مطابق تیار کرنا ہے ۔انہوں نے ماجوکی سالانہ کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا ۔قبل ازیں ڈاکٹرزبیرشیخ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بی او جی ممبرز کوبتایا کہ ماجو میں کمپیوٹر سائنس ،سافٹ ویئرانجینئرنگ ،الیکٹریکل انجینئرنگ ، سائیکالوجی، لائف سائنسز اور سوشل سائنسز میں ہمارے بیچلرز کو اندرون ملک اور امریکا ،کینیڈا اور یورپ میں اسکالر شپس ملیں۔ ایچ ای سی نے اکنامکس اینڈ ڈیولپمنٹ ’ڈیٹا سائنس‘ سائبر سیکیورٹی میں پی ایچ ڈی کی منظوری دیدی ہے جبکہ بائیوسائنس بھی جلد متوقع ہے ۔بی او جی نے سال 2024ء کابجٹ منظور کرلیا جبکہ اساتذہ کی ترقیوں سمیت دیگر امور کی بھی منظوری دے دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں