انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کیا گیا،حسین محنتی

 انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کیا گیا،حسین محنتی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو طاقت اور پیسے کے ذریعے سے بلڈوز کیا گیا۔۔۔

 دھاندلی زدہ انتخابات اور مینڈیٹ کی چوری کے واقعات پر الیکشن کمیشن کی بے بسی اور طاقتوروں کی چوری وسینہ زروی نے پوری قوم کے سامنے ان کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائٓڈیٹوریم میں ضلعی امرائکے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ،جس میں کراچی تا کشمور ضلعی ذمہ داران شریک تھے ۔ اجلاس میں انتخابی دھاندلی اور آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر دعوتی وتنظیمی امور پر غور کیا گیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ یہ ملک وقوم کی بدقسمتی ہے کہ ہر نئی آنے والی حکومت پہلے والی سے زیادہ بدتر ہوتی ہے ،جعلی مینڈیٹ کی بنیاد پر بننے والی حکومت سے خیر کی توقعات رکھنا ہی فضول ہے ۔ سامراجی قوتوں اور ان کے مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کرنے کی وجہ سے آدھا بجٹ سودی قرضوں کی واپسی اور باقی بجٹ عوام کی فلاح وبہبود کے بجائے آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کی عیاشیوں وکرپشن کی نظر ہوجاتا ہے اسلئے جماعت اسلامی کی مخلص دیانتدار قیادت ہی غلامی سے نجات کی صلاحیت رکھتی ہے ۔سابق میئر کراچی عبدالستار افغانی،نعمت اللہ خان اور سراج الحق کاکردار وکارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں