فوڈ اسٹینڈرڈز کا نفاذ صحت مند زندگی کی ضمانت ،آغا فخر

 فوڈ اسٹینڈرڈز کا نفاذ صحت مند زندگی کی ضمانت ،آغا فخر

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ فوڈ انڈسٹری میں فوڈ اسٹینڈرڈز کا نفاذ صحت مند زندگی کی ضمانت ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ۔۔۔

 تمام اسٹیک ہولڈرز اس مقصد کے حصول کے لئے مشترکہ کوشش کریں تاکہ ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بناکر ایک صحت مند معاشرہ قائم کیا جاسکے ۔ یہ بات انہوں نے کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 15ویں کانفرنس فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی ایوارڈ فوڈ اسٹینڈرڈز سیو لائفز کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئرمین کنزیومر ایسوسی آف پاکستان کوکب اقبال، چیئرمین پنجاب میاں عرفان اکرام، چیئرپرسن خواتین ونگ پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی اور دیگر نے بھی متعلقہ صنعت میں حفاظتی معیارات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے شرکا نے فوڈ سیفٹی کے معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کا عزم کیا۔ آخر میں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے فوڈ انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈز، اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں