رمضان کی آمد سے قبل ہی ناجائز منافع خور سرگرم،اشیا کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

رمضان  کی  آمد  سے  قبل  ہی  ناجائز  منافع  خور  سرگرم،اشیا کی  قیمتوں  میں  من مانا اضافہ

کراچی(این این آئی،دنیا ڈیسک)ملک بھر کی طرح کراچی میں رمضان کی آمد سے قبل ہی ناجائزمنافع خور سرگرم ہوگئے ،دکانداروں نے رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے ۔

دالوں اور سبزیوں کی دام بھی دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔کراچی میں دال چنا 200 روپے سے بڑھ کر270 روپے، کھلاخوردنی تیل 390 سے بڑھ کر420 روپے لٹر، پیاز200 اور آلو70 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ مرغی کا گوشت 720، گائے کا گوشت 1400روپے کلوہوگیا۔ماہرین کے مطابق مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی سبزیوں کی دام بھی دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں جس سے سبزیوں کی خریداری کرنے آئے شہری پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔ دکاندار سرکاری ریٹ نظر انداز کر کے من مانے دام وصول کرنے لگے ، لہسن 700 روپے ، ادرک 800 روپے ، شملہ مرچ 300 روپے کلو، ہری مرچ 300 روپے بھنڈی 270 روپے ، پیاز 150 روپے کلو فروخت ہونے لگے ۔دوسری جانب رمضان المبارک کی آمد کے باعث بیسن ، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں 150 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے ۔مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں160روپے فی کلو ہوگئی ،کھجوروں کی قیمت بھی 300سے 400روپے کلوتک اضافہ ہوا ہے ۔مہنگائی کے ہاتھوں پریشان شہریوں نے کمشنر کراچی اور شہری انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،کمشنر کرا چی سرکاری نرخوں پر اشیاکی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں