پاک فوج کے بہادرشہداکی غائبانہ نماز جنازہ مختلف مقامات پرادا

پاک فوج کے بہادرشہداکی غائبانہ نماز جنازہ مختلف مقامات پرادا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بزدل دہشتگردوں نے 16 مارچ کو پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں کئی خودکش حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 5 فوجی جوان شہید ہوگئے ۔

حملوں کے بعد کیے جانے والے آپریشن میں ایک کیپٹن اور لیفٹیننٹ کرنل بھی شہید ہوئے ، اس دوران 6 دہشتگرد مارے گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کراچی کے رہائشی تھے جبکہ 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شہید تلہ گنگ کے رہائشی تھے ۔ تحریک جوانان پاکستان/ کشمیر کی جانب سے شہید ہونے والے پاک فوج کے ان بہادر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ کراچی کے مختلف مقامات پر ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ۔ پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کے دلخراش واقعات پر پوری قوم اپنے عظیم جوانوں کو سلام پیش کررہی ہے اور ان کے رتبوں کی بلندی کیلئے اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں