اورنگی ٹاؤن میں خاتون کے قتل کا مقدمہ

اورنگی ٹاؤن میں خاتون کے قتل کا مقدمہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا،،پولیس کے مطابق 45 سالہ نازیہ انجم کے قتل کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں مقتولہ کے شوہر جبار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور پولیس سے مقابلے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مدعی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ نازیہ کے ساتھ اپنی سالی کی عیادت کے لیے قطراہسپتال گیا تھا،اسپتال سے نکل کر پارکنگ کی جانب جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد پارکنگ کی جانب تیزی سے آرہے تھے مسلح افراد کے پیچھے پولیس لگی ہوئی تھی،مدعی مقدمہ نے بتایا کہ مسلح ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں گولی نازیہ کی گردن میں لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں