سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آپریشن نے شارع فیصل پرقائم ایک ہوٹل میں کارروائی کے دوران دہشت گردی کے مقدمے میں مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کی شناخت محمد امجد شاہ کے نام سے ہوئی،ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی سی میں انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج تھا۔ملزم مفرور اور اشتہاری تھا جبکہ ملزم کا ساتھی شیراز علی پہلے ہی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ۔علاوہ ازیں انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسٹیل ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں 17مارچ کو ڈکیتی مع قتل کا مقدمہ 155/24 نا معلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا۔ جس میں ملزمان کار نمبر BMS-552 بھی ساتھ لے گئے تھے ۔ تفتیشی افسر و تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کی اور گزشتہ روز کو تکنیکی اور ہیومن انٹیلی جنس کی بنیادوں پر مقدمہ میں ملوث ملزمان ابو بکر عرف دلشاد ولد میر محمد اور انس ولد محمد اقبال کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ 13مارچ کو مرکزی ملزم عرفان چانگ کے ساتھ واردات کی تھی۔واردات کے بعد ملزم عرفان نے گرفتار ملزمان کو جامشورو کے قریب چھوڑ دیا،ملزم عرفان چانگ وہاں سے نامعلوم اشخاص کے ساتھ چوری شدہ کار کے ساتھ روانہ ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں