بچوں میں خسرہ کیسز میں اضافہ، اسپتالوں میں صورتحال سنگین

بچوں میں خسرہ کیسز میں اضافہ، اسپتالوں میں صورتحال سنگین

کراچی (آئی این پی ) کراچی میں گزشتہ چند دنوں سے گرم موسم کی وجہ سے خسرہ کے کیسز میں معمولی کمی کے باوجود انفیکشن اب تک باعث تشویش ہے ، اسپتالوں میں اب بھی وائرس انفیکشن کی علامات کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں لائے جانے والے زیادہ تر بچوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ نیپا چورنگی پر سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے پیڈیاٹرک سیکشن کی سربراہ ڈاکٹر ثمرین زیدی نے کہا ہے کہ رواں ماہ 80 بچوں کو خسرہ کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، ان میں سے 2 کی موت ہو چکی ہے ، آج ٹھٹھہ سے 3 سالہ بچے کو ہسپتال داخل کیا گیا جس میں خسرہ اور نمونیا کی علامات تھیں۔ ڈاکٹر ثمرین زیدی نے وضاحت کی کہ بچے کو سانس لینے میں تکلیف تھی جسے کی وجہ سے انہیں انٹیوبیٹ کرنا پڑا۔ اسپتال میں ہفتے کے روز خسرہ کے 3 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا جب کہ 3 بچے زیر علاج ہیں، تمام بچے وینٹی لیٹرز پر ہیں، ان میں سے ایک سالہ بچی ہے گزشتہ 10 دنوں سے موت سے جنگ لڑ رہی ہے ۔ ڈاکٹر ثمرین کا کہنا تھا کہ بچی شدید غذائیت کا شکار ہے ، اس کے بہن بھائیوں میں سے ایک کی خسرہ سے موت ہو گئی ہے ، غذائی قلت کے شکار بچے نمونیا جیسی بیماریوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں