فریال تالپور اور سعید غنی سے معروف تاجرر ہنما فیضان راوت کی ملاقات

 فریال تالپور اور سعید غنی سے معروف تاجرر ہنما فیضان راوت کی ملاقات

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)صدر ویمن وِنگ پاکستان پیپلز پارٹی فریال تالپور اور صدر کراچی ڈویژن سعید غنی سے پیپلز پارٹی کے رہنمائو معروف تاجر فیضان راوت کی تفصیلی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر فریال تالپور اور سعید غنی سے باہمی امور سمیت ضلع سینٹرل میں تنظیم سازی پر بات چیت کی گئی۔ فیضان راوت نے ضلع سینٹرل میں پانی کے مسائل اور اس سے عوام کو ہونے والی مشکلات کے بارے میں تمام تفصیلات سے دونوں رہنماؤں کو آگاہ کیا اور اس مسئلے کے جلد حل پر تجاویز بھی پیش کیں ۔ اس موقع پر فیضان راوت نے کہا کہ ضلع سینٹرل میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل پر کھل کر بات کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں