راہزنی میں ملوث 10رکنی ماچھی سولنگی گینگ کاقلع قمع

راہزنی میں ملوث 10رکنی ماچھی سولنگی گینگ کاقلع قمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 10رکنی ماچھی سولنگی گینگ کا قلع قمع کر دیا گیا۔کارروائی منگھو پیر روڈ اور گجرنالہ کے علاقے میں کی گئیں۔کارروائی کے دوران 7اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کیے گئے ۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق چھانگلہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد شریف ولد رحیم بخش،محمد باقر ولد غلام اکبر،شاہد عرف شہزاد،اسد ولد رب نواز،نعیم ولد احسان الٰہی، سچل ولد سونا خان،وزیر ولد غلام قادر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے 6پسٹل 30 بور بمعہ 12راؤنڈز اور3 موٹر  سائیکلیں برآمد،ملزمان اسٹیل ٹاؤن،شاہ لطیف، قائدآباد ، سکھن، بن قاسم،ملیر سے گھارو تک اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی اے وی سی سی نے بتایا کہ ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کے 3ساتھیوں کواے وی سی سی پولیس نے 31مارچ کوپولیس مقابلے میں گرفتار کیا تھا۔گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی جیل جا چکے ہیں،گرفتارملزمان سے تفتیش جاری،مزید انکشافات کی توقع ہے ۔علاوہ ازیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ و پاکستان رینجرز کی جانب سے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا،،کومبنگ آپریشن تھانہ سعید آباد، یوسف گوٹھ سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں