کچے کے ڈاکوئوں کو سرنڈر کا موقع دیں گے ، اسٹریٹ کرائمز میں غیر ملکی بھی ملوث : وزیر داخلہ

کچے  کے  ڈاکوئوں  کو  سرنڈر  کا  موقع  دیں  گے  ،  اسٹریٹ  کرائمز  میں  غیر  ملکی  بھی  ملوث  :  وزیر  داخلہ

کراچی (این این آئی) وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجارکی ضلع وسطی کی حیدری مارکیٹ آمد،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد و ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔۔

وزیر داخلہ نے دورے کے موقع پر شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیئے احکامات بھی جاری کیے ۔آل کراچی تاجر الائنس کے نائب صدر سید سرفرازاحمد و دیگر تاجر رہنماؤں نے حیدری مارکیٹ آمد پر خوش آمدید کیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں امن وامان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدام کریں گے اسٹریٹ کرائمز میں غیر ملکی بھی ملوث ہیں، برمی، بنگالی اور کچھ چینی شہری بھی غیرقانونی رہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں اور ان کے سپورٹرز کو قانون کے سامنے سرینڈر کرنے کا ایک موقع ضرور دیں گے اور اگر وہ قانون کی حدود سے آگے بڑھتے ہیں تو ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی ہوگی۔ اس موقع پر آل کراچی تاجر الائنس کے نائب صدر و لیاقت آباد حیدری جیولرز کے صدر سید فرازاحمد نے کہا کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز ودیگر جرائم کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت و پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں، تاجربرادری تجارتی مراکز کی تعمیر وترقی اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ، جرائم کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں