دہشتگردوں کو نوشکی میں سر عام لٹکا یا جائے ،سربراہ سنی تحریک

 دہشتگردوں کو نوشکی میں سر عام لٹکا یا جائے ،سربراہ سنی تحریک

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ نوشکی میں مسافروں کااغواء اور قتل لرزہ خیز واقعہ مذمت سے کام نہیں چلے گا ۔۔۔

واقعہ نوشکی کے دہشتگردوں کو زندہ یا مردہ گرفتار کرکے نوشکی میں سر عام لٹکا کر عبرت کا نشان بنایا جائے ،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت بیان بازی اور مذمت سے کام چلانے کے بجائے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کریں ،انتہا پسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے ،دہشتگردی کرنیوالے اسلام وملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں ،وزیر اعظم نوشکی واقعہ کی رپورٹ مانگنے کے بجائے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے احکامات صادر کرنا چاہیے ،ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہے تو دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب دینا ہوگا ،دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنیوالوالے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں مذہبی ولسانی جنونیت کو فروغ اور دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کے عوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرناچاہتی ہیں ، ملک کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتیں اور عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ، بس سے مسافروں کے اغواء کا واقعہ نفرت پھیلانے کی سازش ہے ،اتحاد ویکجہتی کے ساتھ دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں