دنیاتیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے ،سنی تحریک
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کاروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ایران ایک خود مختار اور آزاد ریاست ہے جس کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ۔۔۔
پاکستان کے عوام اسرائیل کے خلاف اپنے مسلم برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہوا میں متحدہ سلامتی کونسل یورپی یونین کی ہٹ دھرمی کے باعث دنیا تیزی کے ساتھ تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے ، اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف کار ہے جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں فوری طور پر چلا کر نیتن یاہو کو سزا دی جائے ، مہذب دنیا کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کا معاشی سیاسی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، محمد شاداب رضا نقشبندی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حکمرانو ں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ایران کی جوابی کاروائی پر فلسطین کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں، صدر پاکستان اصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر عالمی برادری میں دباؤ بڑھاتے ہوئے اس خطرناک صورتحال پر اپنا موثر اور فوری کردار ادا کریں، دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری غیر یقینی سیاسی مذہبی اور معاشی صورتحال کا نقصان تمام دنیا کو ہو سکتا ہے ، شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ یورپی یونین اور دیگر ارمی اداروں انسانی حقوق کی تنظیموں کے فلسطینی عوام کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی قابل مذمت اور افسوس ہے۔