کراچی کے مسائل پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی ، بلال سلیم

کراچی کے مسائل پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی ، بلال سلیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی وہ شہر ہے جو ملک کی معیشت کا پیاں چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں عید ملن پارٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے وسائل کو تو ہر کوئی استعمال کرتا ہے مگر کراچی کے مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔کراچی سب کا مگر کراچی کے مسائل صرف کراچی والوں کے ہیں۔یہاں حالات کی ابتر صورتحال ہے ۔انڈسٹریاں بند ہونے کے قریب ہیں۔بے روزگاری اور مہنگائی یہاں آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔مسائل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہونے والے انڈسٹریز کو حکومت کی جانب سے کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔کراچی نے ہمیشہ ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔پٹرولیم مصنوعات ہوں یا بجلی،گیس ان سب کا بوجھ عوام کے ناتوا کاندھوں پر ڈال دیا گیا ہے ۔ہر نئی آنے والی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے دعوے تو کرتی ہے مگر آنے کے بعد وہی پرانی روایت برقرار رکھی جاتی ہیں۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے شہر قائد کے مکینوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے ۔اگر کراچی کے حالات اسی طرح چلتے رہے تو پھر ملک کے معاشی حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔حکومت کو چاہیے کہ کراچی کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کر کے اس پر فوری عمل درآمد کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں