ملزمان نے تالا توڑ کر گھر میں پالتو کتے کو قتل کر دیا

ملزمان نے تالا توڑ کر گھر میں پالتو کتے کو قتل کر دیا

کراچی (این این آئی)فیڈرل بی ایریا بلاک 21 ثنااللہ ایونیو کی رہائشی بیوہ کنول عامر کے گھر کا نامعلوم افراد تالا توڑا اور ۔۔

گھر میں گھس کے پالتو کتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ملزمان کتے کو مارنے کے بعد کی لاش کو بھی اٹھا کر لے گئے مدعیہ بیوہ کنول عامر نے تھانہ فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا میں درخواست دی ہے جس میں ثنا اللہ ایونیو کی یونین کے صدر احسن، حسان رضوان اور دیگر کو اس واردات کاذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی ہے ۔ مدعیہ کاکہنا ہے کہ ظالموں نے کتے کو نہیں میرے بچے کو قتل کیا ہے جسے میں نے بچپن سے پالا تھا ۔اس کا مزید کہنا تھا کہ دن دہاڑے فلیٹ کے تالا ٹوٹنے کی واردات کے بعد علاقے کا ہر شخص اپنے اپ کو غیر محفوظ تصور کر رہا ہے اس لیے مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ایس ایچ او تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا نے واقعے کی تحقیقات شروع کر کے ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔ اہل علاقہ نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واردات کے بعد ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اس واردات کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کو بچانے کے لیے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا جا رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں