اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بچوں کی حالت غیر

اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بچوں کی حالت غیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں نجی اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ دھویں سے اسکول میں موجود 22 بچے متاثر ہوئے ، تمام بچوں کی طبیعت بہتر ہے ، 3 بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اسکول کا معائنہ کرے گی، اسکول انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی تو اسکول کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں