قیدی ہلاکت،ایس پی کو ہٹادیا گیا،تھانیدار،ہیڈمحررمعطل

  قیدی ہلاکت،ایس پی کو ہٹادیا گیا،تھانیدار،ہیڈمحررمعطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)درخشاں تھانے میں قیدی کی ہلاکت پر تھانے دار اور ہیڈ محرر معطل، مقدمہ درج ، ایس پی کو عہدے سے ہٹادیاگیا۔۔

،ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں بدترین جسمانی تشدد کے شواہد مل گئے ، ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ، تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حوالات میں زیر حراست ملزم معیز نسیم کی ہلاکت پر ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں بنائی گئی 4رکنی نے انکوائری کا آغاز کر دیا،انکوائری میں 3 پولیس افسران، ایس پی گلبرگ، ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر حسیب ان معاونت کریں گے اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری افسر حقائق کا پتہ لگائے گا،وجہ موت اور حالات کا تعین کیا جائے گا، تحقیقات میں مدد کے لیے کراچی رینج کے کسی بھی آفیسر سے تعاون لیا جاسکتا ہے ، انکوائری کمیٹی کو3دن میں تفصیلی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے دوسری طرف ا یس پی کلفٹن نیئر الحق کو عہدے بھی ہٹادیا گیاجس بھی نوٹیفکیشن جاری کردے اگیا،انکوائری کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے زیر حراست ایس ایچ او درخشان علی رضا اور ہیڈ محرر فیصل کابیان قلمبند کرلیا، ایس پی نیئر الحسن کا بیان بھی لیں گے ، پوسٹ مارٹم اور لاش کے حاصل کیے گئے اجزاء کے کیمیائی تجزیے کے بعدڈاکٹر وں حتمی رائے لی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں