باندھی :پٹرول پمپ پرلوٹ مار ، ڈاکو 50ہزار لے اڑے

باندھی :پٹرول پمپ پرلوٹ  مار ، ڈاکو 50ہزار لے اڑے

باندھی (نمائندہ دنیا )باندھی شہر بدامنی کی لپیٹ میں آگیا،گزشتہ روز مسلح ڈاکو دن دیہاڑے پٹرول پمپ پر لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے باندھی میں شہزادو ڈاہری لنک روڈ پر پرویز جمالی پمپ پر موثر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان نے پرویز جمالی پمپ کے ملازمین پر تشدد کر کے پچاس ہزار روپے اور تین موبائل فونز لوٹ لیے اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ملزمان نے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے ۔ ادھر شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں اور باندھی پولیس کی نا اہلی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ باندھی پولیس شہر میں امن و امن قائم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ،شہر میں چوروں ،ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کاراج ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں