میرپورخاص:لاکھوں طلبہ و طالبات بنیادی سہولتوں سے محروم

میرپورخاص:لاکھوں طلبہ و طالبات بنیادی سہولتوں سے محروم

میرپورخاص (رپورٹ:عزیزخان) ضلع میرپورخاص کے لاکھوں طلبہ و طالبات کے بنیادی سہولتوں سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میرپورخاص کے چیف أٓفیسر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن یونٹ کی بنائی گئی رپورٹ کے مطابق ضلع میں 1788 پرائمری اور288 سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولوں میں سے 253 پرائمری اور 18 سیکنڈری ہائرسیکنڈری اسکولوں سمیت 271 اسکول بند پڑے ہیں۔ 119 پرائمری اور پانچ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری سمیت 124 اسکول بند ہیں، جبکہ 134 پرائمری اور 13 سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول ایسے ہیں جو بند ہونے کے قریب ہیں، 67 پرائمری اور 8 سیکنڈری و ہائر سیکنڈری سمیت 75 اسکول بغیرطلبہ وطالبات کے چل رہے ہیں، 78 پرائمری اور 2 سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکول بغیر عمارتوں جبکہ 2 پرائمری اسکول کرایہ کی عمارت میں چل رہے ہیں۔ 442 پرائمری اور 46 سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکول انتہائی خطرناک ہیں، جبکہ 32 پرائمری اور 13 سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکول خطرناک اور 397 پرائمری ،51 سیکنڈری اسکول مرمت کے قابل ہیں۔ 107 پرائمری اور 10 سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات فرنیچر سے محروم ہیں، جبکہ 444 پرائمری اور 35 سیکنڈری اسکولوں کے 66 ہزار 299 طلبہ و طالبات اور سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولوں کے 46 ہزار 858 طلبہ و طالبات نصابی کتب سے محروم ہیں۔ 38 پرائمری اور 23 ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے باوجود تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں