صحت مند زندگی کیلئے صحت مند لائف سٹائل:سلمان رفیق

صحت مند زندگی کیلئے صحت مند لائف سٹائل:سلمان رفیق

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میڈکان اینڈ ہیلتھ ایکسپو 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر لاہور میں چین کے کونسل جنرل مسٹر ژاؤ شرن، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ڈاکٹر ظفر الفرید، پروفیسر خالد محمود بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر صحت نے خطاب میں کہا ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے روڈ میپ پر عملدرآمد کرنے کا وقت آچکا، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اس پروگرام کو لانچ کریں گے ،ہمیں ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا لاہور میں 50 ارب روپے کی لاگت سے نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال جبکہ سرگودھا میں 9 ارب کی لاگت سے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنا رہے ہیں،پنجاب میں اتائیت کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی، پولیو و متعدی امراض بارے سول سیکرٹریٹ میں دوسرا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے ڈینگی، پولیوو دیگر امراض کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں