اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری آئین سے متصادم:لیاقت بلوچ

 اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری  آئین سے متصادم:لیاقت بلوچ

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا۔۔۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے غیرآئینی اقدام کیا، اسحاق ڈار باصلاحیت سیاست دان ہیں لیکن خود مسلم لیگ ن نے انہیں 12 واں کھلاڑی بنادیا۔ علاوہ ازیں قائم مقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ نے جے آئی کسان بورڈ پنجاب وسطی کے صدر میاں رشید منہالہ کی گرفتاری اور دیگر کسان رہنماؤں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کسانوں کے پر امن احتجاج کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں