سکل ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے امور کا جائزہ

سکل ٹیکنالوجی پارک کے  قیام کے امور کا جائزہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں سکل ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ سکل ٹیکنالوجی پارک میں سنٹر آف ایکسیلنس، سکلز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ہب اور دفاتر بنیں گے ۔چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر،سینئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صنعت و تجارت سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریاوک نے ملاقات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں