آرٹس ٹیچرز کی پروموشن پالیسی پر نظر ثانی کریں گے:رانا سکندر حیات

 آرٹس ٹیچرز کی پروموشن پالیسی پر نظر  ثانی کریں گے:رانا سکندر حیات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا دنیا جس ماڈل پر چل رہی ہے ہم تعلیمی اداروں کو اسی ماڈل میں ڈھالیں گے، مستحکم تعلیمی ادارے بنائیں گے۔۔۔

 غیر تسلی بخش کارکردگی والاادارہ اور فرد جوابدہ ہوگا۔ جامعات سمیت ہر تعلیمی عہدے پر تقرریاں میرٹ پر ہوں گی،خواہشمندوں کو ٹیسٹ کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہرین تعلیم، وائس چانسلرز سے گفتگو اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا آرٹس ٹیچرز کی پروموشن پالیسی پر نظر ثانی کریں گے بالخصوص ایسے اساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جنہوں نے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران اپنی تعلیم کو بڑھایا، تعلیمی اداروں کے مختلف عہدوں پر فائز ہر ذمہ دار کی پرفارمنس کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں