ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے سکندر گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی۔۔

اسپتال میں متوفی بچے کی شناخت اسامہ ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی۔ماڑی پور روڈ مچھر کالونی الفلاح چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت 25 سالہ جواد ولد باچا امیرکے نام سے ہوئی۔ سمن آباد کے علاقے شاہراہ پاکستان نزد مامجی اسپتال کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے راہگیر 40 سالہ دانش ولد یوسف موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں