امریکی محکمہ خارجہ وفد کی قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر رحیم حیات قریشی سے ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے وفد نے قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر رحیم حیات قریشی سے ملاقات کی ہے۔

امریکی وفد کی قیادت قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس نے کی، وفد میں پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم شامل تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں