عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے 2418ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1630 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے کی سطح پر آگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں