پاک بھارت فینز زون ٹکٹوں کی 4 جون سے فروخت شروع

میلبرن: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت فینز زون کی ٹکٹ 30 سے 70 ڈالر کے درمیان ہو گی، ٹکٹوں کی فروخت 2 حصوں میں کی جائے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کہا ہے کہ 3 سے 14 جون تک جاری رہنے والے پہلے حصے میں ٹکٹ پر ڈسکاؤنٹ ہو گا، ڈسکاؤنٹ ٹکٹ لینے کے لیے شائقین کرکٹ کو رجسٹر کرنا ہو گا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دوسرے حصے میں فینز بغیر رجسٹریشن کے 14 جون سے اپنی ٹکٹیں بک کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 6 وائٹ بال میچز جبکہ بھارت کو بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلنے کیلئے رواں سال آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جن کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے فینز بنائے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں