امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے ایک اور موقع

امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے ایک اور موقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلباء کے وسیع ترمفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کے کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات میں شریک ہونے کے اہل امیدواروں کو امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے۔۔

 ایک اور موقع دیتے ہوئے ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 23 مئی تک نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو پہلے ہی انٹربورڈ میں رجسٹریشن کراچکے ہیں لیکن ابھی تک اپنے امتحانی فارم نہیں جمع کروائے ہیں۔ ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم درج بالا تاریخوں میں ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں