نان فارمل ایجوکیشن اتھارٹی قائم کی جائے گی ،وزیر تعلیم

نان فارمل ایجوکیشن اتھارٹی قائم کی جائے گی ،وزیر تعلیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ نان فارمل ایجوکیشن طریقہ کار کے تحت آئوٹ آف اسکول چلڈرین کو مختصر عرصہ میں تعلیم مکمل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔۔

 جبکہ اسی عرصہ کے دوران ووکیشنل تعلیم بھی دی جائے گی، اس ضمن میں سندھ میں نان فارمل ایجوکیشن اتھارٹی قائم کی جائے گی جسے جائیکا اور یونیسیف کے تعاون اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے آج کراچی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سیکریٹری تعلیم سندھ زاہد علی عباسی و جائیکا کے وفد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ نان فارمل ایجوکیشن طریقہ کار کے تحت اسکول سے رہ جانے والا بچہ مختصر عرصہ میں آٹھویں کلاس تک چار سال میں تعلیم مکمل کر سکے گا، اس طریقہ کار کی مدد سے آئندہ چار سالوں میں سندھ میں 20 لاکھ زائد بچوں کو تعلیم دی جا سکے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں