ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی افس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ نے کی۔

اجلاس میں پی اے ایف کے افسروں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات رحمت اﷲ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد ابرار کے علاوہ میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی.اجلاس میں سی او ایم سی نے اے ڈی سی ار کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی اے ایف ایریا میں دو عدد نئے ڈمپنگ پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں اور کبوتر بازوں کو نوٹسسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے قیمتی اثاثہ جات کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔انھوں نے کہا کہ گندگی کے ڈھیروں پر منڈلانے والے پرندے جہازوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔انھوں نے سی او میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ کبوتر بازوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور نہر کے ساتھ لگے ریڑھی بازار کو وہاں سے شفٹ کیا جائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے موقع صفائی ستھرائی کے حوالے سے جامع پلان تیار کیا جائے ۔انھوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی مرغی اور دیگر گوشت والے دوکانداروں کو آگاہی فراہم کی جائے کہ جانوروں کی آلائشیں کھلے عام نہ پھیکیں بلکہ میونسپل کمیٹی کے مختص کردہ کچرا دانوں میں ڈالیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں