غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘2سیل

غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘2سیل

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کا غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، دو عدد ائل ایجنسیوں کے ہونٹس کو قبضہ میں لے کر ایجنسیوں کو سیل کردیا۔

محکمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر حسن عمران خان اور انسٹرکٹر محمد بلال فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا کی نگرانی میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوعد آئل ہونٹس اتار کر قبضہ میں لے لیے ۔ اس موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کے افسران کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں نے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے اسسٹنٹ  کمشنر کی سربراہی میں مختلف محکموں کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے اور یہ کمیٹی روزانہ کی بنیادوں پر غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور برآمد شدہ آئل ہونٹس سمیت دیگر سامان کو قبضہ میں لیکر ضبط کر لیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں