جناح ٹاؤن کے افسران کا ہنگامی اجلاس

 جناح ٹاؤن کے افسران کا ہنگامی اجلاس

کراچی (این این آئی) چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کے زیر صدارت متوقع برسات کے حوالے سے جناح ٹاؤن کے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب ۔

اجلاس میں چیئرمین رضوان عبد السمیع نے متوقع برسات کے پیش نظر افسران بالا اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہمہ وقت موجود رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کیں اور ساتھ ہی جناح ٹاؤن میں مختلف مقامات جہاں بارش کے پانی کی نکاسی رکاوٹ کا سبب بنتی تھیں اسے فی الفور کلیئر کرنے کے بھی احکامات جاری کئے تاکہ عوام کو کسی بھی ناخوشگواری کا سامنا نا کرنا پڑے ۔ چیئرمین جناح ٹاؤن کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں