مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی تیاریاں تیزی سے جاری

مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی تیاریاں تیزی سے جاری

کراچی (این این آئی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام21اپریل کو شاہراہ قائدین پر ہونے والی شہدائے غزہ کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔قومی شاہراہوں اور عوامی مقامات پر بینرزآویزاں کردیے گئے ہیں۔

 رہنماں کا شہر قائد کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین و نمایاں شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلسہ جاری ہے ۔علاقائی ذمہ اور کارکنان گلی، محلے تشہیر اورگھرگھر جاکر مہم چلا رہے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی صدر احمدندیم اعوان نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے غزہ میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ۔ عالمی دہشت گردریاست اسرائیل کو کوئی روکنے والا نہیں ۔نام نہادانسانی حقوق کی تنظیموں اورمغرب کا دہرا معیار عیاں ہو چکا ہے ۔اقوام متحدہ بھی اپنا کردار ادا کرنے سے قاصرہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں