گٹکا ماوا کی فروخت پر گرفتاری کے خلاف مکینوں کا مظاہرہ

گٹکا ماوا کی فروخت پر گرفتاری کے خلاف مکینوں کا مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ میں گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث 2 افراد کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے احتجاج مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں۔۔

جس کے نتیجے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی شرافی گوٹھ کے مکینو ں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی ، جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ احتجاج علاقے سے دو افراد کی گرفتاری کے خلاف کیا گیا ہے ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ چورنگی پر موجود جن افراد کو گرفتار کیا گیا وہ مضر صحت گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث ہیں، احتجاج ختم کرانے اور سڑک کھلوانے کے لئے پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور یقین دہانی کرائی کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا وہ اگر بے قصور پائے گئے تو انہیں رہا کردیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں