بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج

بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لئے گئے کاروائیوں میں محمد منیر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔۔

چھاپہ مار کارروائیاں پاک کالونی میں واقع ماربل فیکٹریز پر کی گئیں،مذکورہ فیکٹریوں میں میٹر ٹمپرنگ سے بجلی چوری کی جا رہی تھی،ملزمان کی جانب سے ایک سال کے دوران 36 ملین سے زائد کی بجلی چوری کی گئی،ملزمان کے خلاف کارروائیاں خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئیں،چھاپہ مار کارروائیوں میں کے الیکٹرک حکام بھی شامل ہیں،مذکورہ میٹرز سے ریموٹ کنٹرول ڈیواسز بھی برآمد کر لی گئی،بجلی چوری میں استعمال ہونے والے سینسرز، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا گیا،ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں