سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ساتھ نے درخشاں تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم سابق ایس ایچ او درخشاں علی رضا اور ہیڈ محرر فیصل لغاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ سی سے ٹی وی فوٹیج نکلوانی ہے ۔

 ملزم کے وکیل صلاح الدین پنہور ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مقتول کسٹڈی میں ہلاک نہیں ہوااور نہ ہی ملزم کو تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ایس آئی پی ثناء اللہ نے مقتول کو گرفتار کیا تھا۔ ایس پی کلفٹن نیئرالحق ملزم کو پرائیویٹ جگہ پر لے گئے ۔ اور پرائیوٹ جگہ پر لے جاکر ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد میں ملزم کو تھانے میں لاکر ایس ایچ او پر الزام لگا دیا گیا۔ مقتول کو تھانے میں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ایس ایچ او درخشاں پر بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے ۔ تفتیشی افسر نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزموں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں