کلفٹن کی سڑک پر ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

 کلفٹن کی سڑک پر ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن خیابان بخاری پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ (سی بی سی) کی جانب سے از سر نو تعمیر کی جانے والی سڑک پر کار ڈرفٹنگ کرنے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں سی بی سی کے انجینئر جازب حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ بخاری کمرشل ایریا میں 10 اور 12 اپریل کی رات کو دو الگ الگ گاڑیوں میں موجود ڈرائیوروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک پر کار ڈرفٹنگ کی اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچایا اور فرار ہوگئے ۔دوسری جانب ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق خیابان بخاری میں کار ڈرفنٹنگ میں دو افراد ملوث پائے گئے ہیں،ایک کی نشاندہی کرلی گئی ہے جو ڈاکٹر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں