نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

 نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ7 مئی 2024 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کاامتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے ۔ چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلباء و طالبات ایڈمٹ کارڈ بھی جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں