سول اسپتال میں 10،10منزلہ دوٹاوربنانے کامنصوبہ

سول اسپتال میں 10،10منزلہ دوٹاوربنانے کامنصوبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سول اسپتال کراچی میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے دباؤاور۔۔۔

مزید علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دس دس منزلہ کے دوٹاور تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔یہ بات انہوں نے ہفتے کو سول اسپتال کراچی میں پودالگانے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرخالد بخاری،اے ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ میمن سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے پر توجہ دی ہے ،دیگر اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا ۔انہوں نے اسپتال کے ایم ایس کویقین دہانی کرائی کہ اسپتال میں عملے کی کمی کوبھی پورا جائے گا۔ ڈاکٹرخالد بخاری نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے  ہرمریض کو علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں