محمدشاہ قبرستان میں پرندوں کوپکڑنے کیلئے درختوں پرلگائے گئے پنجرے برآمد

محمدشاہ قبرستان میں پرندوں کوپکڑنے کیلئے درختوں پرلگائے گئے پنجرے برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے نیو کراچی میں واقع قدیم قبرستان محمد شاہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

قبرستان میں موجود پرانے درختوں پر پرندوں کو پکڑنے کے لیے لگائے گئے متعدد پنجرے اتار لیے گئے ۔ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزمان درختوں پر پنجرے فکس کرکے ان میں خوراک رکھ کر کئی 100 فٹ لمبی رسیوں سے پنجروں کے دروازے کنٹرول کرتے اور پرندوں کے اندر جاتے ہی رسی کے ذریعے دروازے بند کردیتے تھے ۔ سندھ وائلڈ لائف انسپکٹر اعجاز نوندانی کا کہنا تھا کہ عوام ان عناصر پر نظر رکھیں اور ایسی کسی غیر قانونی کارروائی کو دیکھتے ہی رپورٹ کریں۔ سندھ وائلڈ لائف ٹیم نے کراچی میں پورچرز کے خلاف کارروائی میں جنگل سے پکڑے گئے 110 سے زائد پرندے جن میں اسٹارلنگ، بیا ویورز، کامن اسپیرو اور دیگر پرندے شامل تھے ضبط کرنے کے بعد قدرتی ماحول میں آزاد کردیے ۔ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے ایک دوسری کارروائی میں کورنگی اتوار بازار سے براؤن روفڈ ٹرٹل کچھوؤں کے چار عدد جوینائل قبضے میں لے لیے ۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ان کچھوؤں کو ہالیجی جھیل وائلڈ لائف سینکچوری میں آزاد کردیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں